i کھیل

بالآخر شہریار منور نے ماہین صدیقی کو اپنی جان تسلیم کرلیاتازترین

August 09, 2024

معروف اداکار شہریار منور نے اپنی ساتھی اداکارہ و دوست ماہین صدیقی کو بالآخر جان کہہ کر مخاطب کردیا۔گزشتہ روز شہریار منور رواں سال 36 سال کے ہوگئے اس موقع پر اداکار کے لئے ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا گیا جو ماہین صدیقی اور دیگر دوستوں نے ارینج کی۔ماہین صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور کیلئے خاص برتھ ڈے وش بھی کی جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار منور نے شکریہ میری جان لکھا۔شہریار منور نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی یادگار تصویر بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جس میں ان کے برابر میں ماہین صدیقی کو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پیچھے ہدایتکار عاصم رضا کھڑے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریار منور اور ماہین صدیقی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی