قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوش رہیں، امید ہے شادی کے بعد بھی خوش رہیں گے، اشتہارات میں زیادہ آنے پر کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔ایک انٹرویو میں فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ انہیں بابر اعظم والی ڈرائیو زیادہ پسند ہے، اشتہارات میں زیادہ آنے پر کسی کو جواب دہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کس طرح انجوائے کرتے ہیں ، شاداب خان سے پوچھیں۔ انسان کو ہمیشہ سیکھنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے،کھلاڑی کو میدان میں جارحیت دکھانی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی