پاکستانی اسٹارز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بابراعظم نے سوشل میڈیا پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ان سوئنگز کا سامنا کرنا اعزاز کی بات ہے جمی، کرکٹ جیسا خوبصورت کھیل آپ کی کمی محسوس کرے گا، شرفا کے کھیل کیلیے آپ کی ناقابل یقین خدمات قابل ذکر رہیں گی۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 21 سال تک اینڈرسن نے کرکٹ کے کھیل کی خدمت کی، بلاشبہ آپ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل تھے، میں آپ کی مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔ یاد رہے کہ 2003 میں زمبابوے کیخلاف لارڈز کے میدان میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنے کیریئر کے دوران 188 میچز کھیل کر 704 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انھوں نے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں لیں، وہ 19 ٹی20 میں 18 کھلاڑیوں کو آٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی