بالی ووڈ اداکار اشوتھ بھٹ پر ترکیے کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اشوتھ بھٹ نے حال ہی میں استنبول میں پیش آئے واقعہ کے بارے میں لب کشائی کی۔ اداکار نے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں چھٹیاں گزارنے استنبول گئے، ان کے دوستوں نے انہیں پہلے ہی وہاں جیب کتروں سے خبردار کر دیا تھا۔ اشوتھ بھٹ نے کہا کہ میں استنبول میں پیدل سڑک پر چل رہا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کر دیا مجھے مارا اور پھر میرا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے جوابی کارروائی کی کوشش کی اور اس دوران ایک کیب ڈرائیور بھی مجھے بچانے کے لیے آیا، جس کے بعد وہ نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے فورا مقامی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی