فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسرائیل کو معطل کرنے کی فلسطینی درخواست پر فیصلہ موخر کر د یا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین کی درخواست پر سنائے جانے والے فیصلہ موخرکردیا گیا۔فلسطین نے اسرائیل کو فیفا کی ممبرشپ سے معطل کرنے کی درخواست دی تھی۔ فیفا کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا کونسل نے اس انتہائی حساس معاملے پر مستعدی سے کام لیا ہے اور ایک مکمل جائزے کی بنیاد پر ہم نے آزاد ماہرین کے مشورے پر عمل کیا ہے۔فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے دلائل پیش کیے جس میں اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) پر غزہ کی جنگ اور اس کی شمولیت کے ساتھ فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔پی ایف اے کے صدر جبریل رجب نے 211 ممبران ایسوسی ایشنز کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے تاریخ کے دائیں جانب کھڑے ہونے کا کہتا ہوں اگر ابھی نہیں تو کب؟ فیفا ان خلاف ورزیوں یا فلسطین میں جاری نسل کشی سے لاتعلق رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی