i کھیل

اسپیکر قومی اسمبلی سے جونیر ٹینس ٹیم کی ملاقاتتازترین

May 03, 2023

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ایشین انڈر۔14 ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی جونیرٹینس ٹیم کی ملاقات ، راجہ پرویز اشرف نے نوجوان کھلاڑیوں کو ملک کا نام روشن کرنے کیلے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوے کہا ہے کہ سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے قومی انڈر۔ 14 ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں امیر محمد خان مزاری ، ابوبکر طلحہ ، حمزہ رومان اور ہیرا عاشق نے وفاقی وزیر بین الصوبای رابطہ احسان الرحمن مزاری کے ہمراہ ملاقات کی ۔ راجہ پرویز اشرف نے ملاقات میں شاندار کارکردگی دکھانے پر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزای کرتے ہوے 27سال کے بعد آی ٹی ایف ورلڈ گروپ میں کوالیفای کرنے پر قومی جونیر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کھیلوں کے سفیر بن کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرینگے ۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان کھلاڑی ہمارا فخر ہیں، یہ کھلاڑی قوم کے اصل ہیروز ہیں جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کو باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا گیا ہے جو کھیلوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھیلوں میں پاکستانی نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ٹینس کو بھی دیگر کھیلوں کے طرح فروغ حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس سے نوجوانوں کی بھرپور نشوونما ہوتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایک دن یہ ٹیم پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنے گی اور ملک اور قوم کا نام روشن کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی