اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر عبید شاہ نے پی ایس ایل 9کیلئے اپنے اہداف سیٹ کرلیے ،لاہور میں پریکٹس کے پہلے روز سیشن میں حصہ لینے کے بعدنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبید شاہ نے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل 9کیلئے اپنے اہداف سیٹ کرلیے ہیں کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کا لیڈنگ وکٹ ٹیکر بنوں،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام بیٹرز اچھے ہیں، بابر اعظم سمیت سب کو آئوٹ کرنے کی کوشش کروں گا، انہوں نے کہا کہ میرا پسندیدہ بولر میرا بھائی نسیم شاہ ہے اور ان سے ہی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، تینوں بھائی بالنگ کو انجوائے کرتے ہیں، خواہش کہ تینوں بھائی ملک کی نمائندگی کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی فارمیٹ میں موقع ملا تو تیار ہوں، قومی ٹیم میں آنے کیلئے محنت کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کرکے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بنوں،انہوں نے بتایا کہ اپنے بھائی نسیم شاہ کے ساتھ بولنگ کی ہے جسے کافی انجوائے کیا، پریکٹس سیشن میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے،عبید شاہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی کنڈیشن کے بعد یہاں آکر کھیل رہا ہوں، نسیم شاہ نے کنڈیشن کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بولنگ کے بارے میں بتایا ہے جس سے کافی فائدہ ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 19کی جانب سے پہلی بار ورلڈ کپ کھیلا، خوشی ہے کہ وہاں بہترین پرفارمنس رہی، کوشش کروں گا اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے جتنا ہو سکے اچھا کروں،عبید شاہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ گیند نئی ہو یا پرانی لیکن جہاں ٹیم کو جیسی ضرورت ہو، ویسی بولنگ پر فوکس رکھوں،ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ماحول ایسا ہے کہ کوئی پریشر نہیں لے رہا، مجھ پر کوئی دبائو نہیں، کوچز اور نسیم شاہ نے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی