بالی ووڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے بونی کپور پروڈکشن کے خلاف فراڈ کا الزام لگادیا۔ارشد وارثی نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں سری دیوی اور انیل کپور کی فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہ (1993) میں بطور کوریو گرافر ہائر کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھ ایک لاکھ روپے معاوضہ طے کیا گیا تھا لیکن جب انہیں ادائیگی ملی تو صرف 75,000 روپے دیے گئے۔وارثی نے کہا کہ انہوں نے سخت محنت کرکے چار کے بجائے تین دن میں کام مکمل کیا لیکن ان کی ادائیگی میں کمی کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی