بالی ووڈ ادااکار ارشد وارثی نے فلم کالکی 2898 اے ڈی پر تنقید کرتے ہوئے پرابھاس کے کردار کو جوکر کہا اور فلم سے مایوسی کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار نے امیتابھ بچن کی اداکاری کی تعریف کی لیکن پرابھاس کے کردار کا میڈ میکس میں میل گبسن سے موازنہ کرتے ہوئے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ارشد وارثی کے تبصروں نے تنازعہ کھڑا کیا اور بالی وڈ بمقابلہ ٹالی وڈ کی بحث کو پھر سے زندہ کر دیا، جس کی وجہ سے پرابھاس کے مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔اب کالکی 2898 اے ڈی کے ہدایتکار ناگ اشون نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے لوگوں سے نفرت نہ پھیلانے اور بھارتی فلم انڈسٹری میں اتحاد کی اپیل کی۔ناگ اشون نے کہا کہ ارشد وارثی اپنے الفاظ کا بہتر انتخاب کر سکتے تھے لیکن انہوں نے بطور ہدایت کار اس تنقید کو سنجیدگی سے لیا ہے اور سیکوئل میں کردار کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اشون نے مداحوں سے مزید نفرت نہ پھیلانے کی درخواست کی اور کہا کہ پرابھاس بھی شاید اسی جذبے کے حامل ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی