پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں میڈل جیتنے کا انتظار گزشتہ 32 برس سے جاری تھا،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کرکے 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔فائنل مقابلے میں دو مرتبہ 90 میٹر سے زائد کی تھرو بھی اکلوتا ریکارڈ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی حریف بھارت کے پلیئر کو ہرا کر ارشد ندیم نے قومی پرچم لہرا دیا،میاں چنوں کا نام اب قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے جانا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا جیولن تھرو میں 92.97 میٹر کا نیا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی،امید ہے وطن واپسی پر پوری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی