اولمپکس میں تاریخ رقم کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے پیرس میں پاکستان سفارت خانے پہنچنے پر جشن کیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق مداحوں نیڈھول بجاکر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاکر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پہلا انفرادی گولڈمیڈل جیتنے پرخوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے لیے میں نے اور کوچ نے بہت محنت کی، مزید کہا کہ کرکٹ چھوڑ کر ایتھلیٹکس کی جانب آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں اولمپک ریکارڈ بنانے والے ارشد ندیم کو طلائی تمغہ دے دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی