جیولین ایتھلیٹ ارشد ندیم کی طرف سے اولمپکس میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے پر خوشی سے نہال شوبز سٹارز نے مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دیئے۔ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں شیئر کیا کہ اف کیا تھرو تھی، ہاں سر ریکارڈ توڑ دیا، ساتھ ہی انہوں نے ارشد کو پاکستان کا ہیرو بھی قرار دیا۔ہمایوں سعید نے احمد علی بٹ کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ کیا کارکردگی ہے، اور ارشد ندیم کو نیا گھر، برانڈ ڈیلز اور اسپورٹس اکیڈمی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ سب سے بہترین ہیں۔اداکار عدنان صدیقی پاکستان کے لیے ایک بہترین فتح، ارشد ندیم ہمیں آپ پر بے انتہا فخر ہے، آپ نے ہمارا طویل انتظار ناقبل یقین انداز میں ختم کیا ہے۔سجل علی کا اپنی اسٹوری میں کہنا تھا کہ چالیسسال بعد پاکستان کے لیے اولمپکس میں گولڈ میڈل، ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی۔عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ارشد کے ریکارڈ کی تصویر شیئرکی تاہم خصوصی طور پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم آپ کو مبارک ہو، آپ پر فخر ہے، حقیقی چیمپئن۔اداکارہ کبری خان کا کہنا تھا کہ اس جیت نے میرے دل کو بے انتہا خوش کردیا ہے، ارشد ندیم آپ پر بہت فخر ہے، پاکستان کا نام پوڈیم تک لانے کا شکریہ۔اداکارہ یمنی زیدی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان کیلئے لمحہ فخر، اولمپکس گیمز میں نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد، کیا بہترین کارنامہ ہے۔منشا پاشا نے گولڈ میڈل گھر لانے پر ارشد ندیم کے ساتھ پاکستان کو مبارکباد دی۔اداکارہ ثنا جاوید نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، ارشد ندیم آپ کو مبارکباد، ہم سب کو فخر کرانے کا بے حد شکریہ۔گلوکار عاصم اظہر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شیئر کیا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل، تاریخ بنادی گئی، نیا اولمپک ریکارڈ، ارشد ندیم یو بیوٹی، قوم کے ہیرو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی