اریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمینے ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا۔ یہ ان کی ریس میں تیسری سٹیج فتح ہے۔وہ اس سے قبل ریس کا تیسرا اور آٹھواں مرحلہ جیت چکے ہیں۔سپین سے ٹو رڈی فرانس سائیکل ریس کے 111ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کے 12ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں اوریلاک سے ولینیوسر لاٹ تک کا 203.6کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔24سالہ اریٹیریا کے سائیکل سوار بینیم جرمے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 17منٹ اور15سیکنڈزمیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔29سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے دوسری جبکہ30سالہ جرمنی کے سائیکل سوار پاسکل ایکرمین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 25سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس 21مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24روز جاری رہنے کے بعد 21جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی