روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا،بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے دورہ سری لنکا کے لیے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،ٹی ٹوئنٹی میں سوریا کمار یادیو بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شبمن گل ان کے نائب ہوں گے۔ روہت شرما ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔،تجربہ کار بولر جسپریت بمرا کو دورے سری لنکا پر آرام دیا گیا ہے،بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 27جولائی، دوسرا 28جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30جولائی کو کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2اگست سے شروع ہوگی۔ دوسرا ون ڈے 4اور تیسرا میچ 7اگست کو کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی