i کھیل

ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوئی، آئمہ بیگ کی وضاحتتازترین

August 17, 2024

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔انسٹاگرام پر مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے واضح کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کیلئے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اپنی غلطی تھی، وہ تین ہفتوں سے مسلسل سفر کر رہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔انہوں نے صحت کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب انسان ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی