پاکستان ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اپنی مکمل فٹنس پر واپس آنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں لیکن میچ فٹنس بالکل مختلف ہوتی ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی فتح کے بعد کرک انفو کو انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے تین ماہ بعد واپس آکر فوری طور پر اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرنا مشکل ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا حاصل کرکے تین ماہ بعد واپس آنا آسان نہیں اور اللہ نہ کرے کہ کوئی کھلاڑی اس طرح کی انجری کا شکار ہو لیکن جو کھلاڑی اس انجری کا شکار ہوتے ہیں وہ یقینا جانتے ہیں کہ یہ کتنا مشکل ہوتا ہے،شاہین شاہ آفریدی نے واضح کیا کہ میچ کے دوران اپنی 100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہوں اور میرے خیال سے میرا بولنگ پیس پہلا جیسا ہی ہے کیونکہ میری اوسط رفتار تقریبا 135-140کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی