اداکارہ عروہ حسین نے اداکارہ مشی خان کا نام لئے بغیر خود پر تنقید کرنے والوںکو کرارا جواب دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی اچھا کام کرتا ہے میں اس کی حمایت کرتی ہوں اس کی پرواہ کئے بغیر کہ کون کام کر رہا ہے یا اس کا کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔انہوں نے اسٹوری میں طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی کسی کے ایک اچھے کام کی تعریف کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ اس کے ہر اقدام کی حمایت کر رہا ہے یا پھر اس کے لیے جوابدہ ہے۔انہوں نے تنقید کرنے والوں کا نام لیے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آپ کی تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ یہ وضاحت صرف اس نیک نیت سے اس لیے دے رہی ہیں تاکہ تمام ناقدین اپنا خون کھولانا بند کریں، کیونکہ پہلے ہی گرمی بہت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی