افغانستان کی خواتین کرکٹرز نے کہا ہے کہ 18ماہ قبل ملک چھوڑنے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلنا ہماری بڑی خواہش ہے، افغان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پہلی بار مینز ٹیم کے میچز منسوخ کیے گئے ہیں جس کے بعد وہ محسوس کر سکتے ہیں کہ پابندیوں کی وجہ سے ہمارے کیا جذبات ہیں، جب دنیا دیکھتی ہے کہ آسٹریلیا جیسا ملک افغانستان کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتا تو اس سے فرق پڑتا ہے،افغان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فیروزہ افغان نے سوال اٹھایا کہ خواتین 2010سے افغانستان میں کرکٹ کھیل رہی ہیں، آئی سی سی نے ہمیں چیک کرنے کے لیے کسی کو کیوں نہیں بھیجا،خدیجہ بی بی نامی کھلاڑی نے کہا کہ ہمیں افغان کرکٹ بورڈ(اے سی بی )اور آئی سی سی کی حمایت کی ضرورت ہے، اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلنا ہماری بڑی خواہش ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی