اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنراور انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدیف اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینورمینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار ،اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے سخت مقابلے کے بعد عالمی نمبر پانچ حریف ڈینیئل مدویدیف کو 2-6، 6-1، 1-6اور 4-6سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں برطانوی ٹینس سٹار جیک ڈریپر نے بھی ٹاپ 8رکاوٹ عبور کرلی ، انہوں نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 5-7اور 2-6سے مات دے کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی