اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں کینیا کی بیٹریس چیبٹ نے ویمنز 5000میٹر دوڑ کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔کینیا کی ہی اتھلیٹ فیتھ کیپیگون نے ان مقابلوں میں دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی اتھلیٹ سیفان حسن نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، کینیا کی بیٹریس چیبٹ نے خواتین کی 5000میٹر دوڑ کے فائنل میں مطلوبہ فاصلہ 14منٹس اور 28.56سیکنڈ زمیں طے کر کے طلائی تمغہ جیت لیا۔ خواتین کی 5000میٹر دوڑ میں کینیا کی ہی اتھلیٹ فیتھ کیپیگون نے 14منٹ 29.60سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی اتھلیٹ سیفان حسن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی