معروف وی جے، ماڈل، میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے شادی کے بعد بیرون ملک منتقل ہونے بارے بات کی ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ دنوں شادی کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر چٹ چیٹ کا سیشن رکھا۔اس دوران ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا آپ اپنے شوہر کے ساتھ بیرونِ ملک منتقل ہو جائیں گی؟اس سوال کے جواب میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ میرا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے مگر ہم بہت گھومیں گے۔ اب حال ہی میں اداکارہ نے ان میں سے ایک پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ انوشے اشرف کا اپنی نئی پوسٹ میں کہنا ہے کہ میرا بیرونِ ملک منتقل ہونے کا نیم ٹھوس منصوبہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی