بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے سابق امریکی ماڈل واکر بلانکو سے متعلق تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ حال ہی میں اداکارہ نے تیزی سے پھیلتی ان خبروں پر لب کشائی کردی جس میں یہ دعوی کیا جارہا تھا کہ اداکارہ اننیا پانڈے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ ادتیا رائے کپور سے بریک اپ کے بعد سابق ماڈل واکر بلانکو کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کیساتھ انٹرویو میں اننیا پانڈے سے ایک مداح نے ان کے تعلقات اور ان کے آئیڈیل ساتھی کی خصوصیات کے بارے میں سوال پوچھا جسکے جواب میں اننیا نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ یہ ایک راز رہے گا کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا میں ایک پراسرار شخص ہوں۔اگرچہ کہ اننیا نے واکر بلانکو سے تعلقات پر زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم انہوں نے اپنے آئیڈیل کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ،میرا آئیڈیل پارٹنر وہی شخص ہو گا جو مجھے خوش رکھ سکے اور میرے خوابوں میں ساتھ دے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ،اگر میں کسی سے محبت کرتی ہوں یا کسی کے ساتھ ہوں تو میں یہ بات سب کو بتانا چاہوں گی اور میں تعلقات کا جشن منانے پر یقین رکھتی ہوں، انہیں چھپانے پر نہیں۔ لیکن میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ بعض اوقات یہ آپ کے ساتھی کے لیے منصفانہ نہیں ہوتا کہ آپ انہیں اس دنیا میں لائیں اگر وہ ایسا نہیں چاہتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی