i کھیل

انڈین اوپن،ویزلے کولہوف اور نیل سکوپسکی کی ڈبلز سیمی فائنل میں رسائیتازترین

March 18, 2023

نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں جس میں مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ویزلے کولہوف اور نیل سکوپسکی نے برطانوی جمی مرے اور ان کے کیوی جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دے کر ٹاپ فور رانڈ میں رسائی حاصل کی۔ ٹاپ سیڈ فاتح جوڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی جمی مرے اور ان کے کیوی جوڑی دار مائیکل وینس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور3-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی