انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیم نے برینٹ فورڈ کو2-4سے شکست دیدی ، یہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں 11ویں فتح ہے، لندن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی برینٹ فورڈ کی ٹیم پر حاوی ہوگئی ۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے پانچویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 0-1گول کی برتری دلا دی، جس کے دو منٹ بعد ہی جیروڈ بوون نے ایک اور گول کر کے مقابلہ 0-2کر دیا۔برینٹ فورڈ کے نیل موپے نے میچ کے 13ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-2کر دیا جو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہا، یوں میچ کے پہلے ہاف پر ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو برینٹ فورڈ کے خلاف 1-2کی برتری حاصل تھی۔پہلے ہاف کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے 63ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کر کے نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ مقابلہ 1-3کر دیا، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے ایمرسن پالمیری نے 69ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-4کر دیا۔برینٹ فورڈ کے یونے ویسا نے میچ کے 82منٹ میں ایک گول کر کے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی برتری کو کم کرتے ہوئے مقابلہ 2-4کر دیا تاہم اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور یوں اس میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برینٹ فورڈ کو 2کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ 11ویں فتح کے بعد ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 39پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی