i کھیل

انگلش کپتان بین اسٹوکس ایک مرتبہ پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئےتازترین

December 16, 2024

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ایک مرتبہ پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔ انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی ) کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز انجری کا شکار ہوئے۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل بین اسٹوکس دی ہنڈریڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی