i کھیل

انگلش فاسٹ بالر مارک ووڈ انجری کا شکار، 4 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہرتازترین

March 14, 2025

انگلینڈ کے فاسٹ بالر مارک ووڈ انجری کے باعث 4 مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بائیں گھٹنے کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے سرجری کی جائے گی۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ میں مارک ووڈ کو انجری ہوئی تھی، ووڈ نے رواں سال جولائی کے آخر تک فٹنس بحال کرنے کو ہدف بنا لیا۔مارک ووڈ نے کہا ہے کہ اتنے لمبے عرصے کے لیے کرکٹ سے باہر ہونے پر افسردہ ہوں، مجھے پورا اعتماد ہے کہ میں جلد کرکٹ میں واپس آں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی