انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ 7 سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔ 41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5 ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز سنگ میل عبور کیا۔ انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آوٹ کر کے 700 وکٹیں مکمل کیں۔ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔ اس سے قبل اسپنرز متیھا مرلی دھرن نے 800 جب کہ شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی