انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)جمعے سے 10ستمبر تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 190رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ سری لنکن ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہیں اور وہ اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان برطانوی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی