انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (آج)جمعرات سے 2 ستمبر تک لندن کے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی،سری لنکن ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہیں اور وہ اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان برطانوی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بین سٹوکس کی غیر موجودگی میں مایہ ناز بلے باز اولی پوپ لیڈ کررہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز مایہ ناز آل رائونڈر دھننجایا ڈی سلوا کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے،اس سے قبل انگلینڈ لائنز اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چارروزہ پریکٹس میچ میں انگلینڈ لائنز نے سری لنکن ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے 2ستمبر تک لندن کے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6سے 10ستمبر تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی