i کھیل

'' ان میں ہیروئن بننے کا کوئی جذبہ نہیں''سید نور کا جنت مرزا کی فلم ناکام ہونے پر تبصرہتازترین

June 03, 2024

پاکستانی معروف فلمساز سید نور نے اداکارہ، ماڈل، ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا کے ہیروئن بننے اور فلم کی ناکامی سے متعلق بات کی ہے۔سید نور کے حالیہ انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں اداکارہ جنت مرزا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کرنے والی اداکارہ جنت مرزا ایک اچھے گھرانے کی پڑھی لکھی بیٹی ہے مگر انہیں اداکاری سے کوئی غرض یا ان میں ہیروئین بننے کا کوئی جذبہ نہیں تھا، ان کے ذہن میں بس یہ تھا کہ میں ٹک ٹاکر ہوں اور میرے لاکھوں کروڑوں فالوورز ہیں۔سید نور کا کہنا تھا کہ اسی لیے جب جنت مرزا کی فلم کامیاب نہیں ہوئی تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، انہوں نے جتنا بھی کام کیا اچھا کیا مگر اداکارہ کے جتنے بھی فالوورز تھے وہ انہیں فلم اسکرین پر دیکھنے کے لیے نہیں آئے۔فلمساز سید نور نے مزید کہا ہے کہ جنت مرزا نے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے، انہیں جو چاہیے تھا وہ شہرت وہ پہلے سے ہی حاصل کر چکی تھیں۔سید نور کا کہنا ہے کہ جنت مرزا کے لیے فلم ایک عام سی چیز تھی اس لیے فلم کے ناکام ہونے پر انہیں کوئی فرق بھی نہیں پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی