سینئر اداکارہ فریحہ جبیں کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود بھی میں نے سوچ رکھا تھا کہ اپنی بیٹی امر کو کسی چھوٹے اسکول میں نہیں پڑھائوں گی کیوں کہ تعلیم بہت ضروری ہے۔اداکارہ فریحہ جبیں حال ہی میں بیٹی امر خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے اپنی نجی زندگی و کیرئیر سمیت بطور سنگل مدر بیٹی کی پرورش پر بھی بات کی۔ایک سوال کے جواب میں فریحہ نے بتایا کہ ایک عمر میں آکر ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ بچوں کی شادیوں کے بعد آپ اکیلے رہ جاتے ہو۔اداکارہ نے بتایا کہ آج کے دور میں تعلیم لازم و ملزوم ہے، میری تعلیم کم تھی اس لیے خواہش کی کہ جو میں نہیں کرسکی وہ میری بیٹی وہ لازمی کرے، امر خان تعلیم یافتہ ہیں، فر فر انگلش بولتی ہے اس لیے اس کو اچھے کردار دیے جاتے ہیں اور مجھ سے پوچھا جاتا تھا کہ بھنگن کا کردار ہے آپ کریں گی؟ میں اس پر بھی جواب دیتی تھی کہ پیسے کتنے دیں گے کیوں کہ مجھے بیٹی کی فیس دینی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی