i کھیل

امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ مِس یو ایس اے بن گئیںتازترین

August 06, 2024

امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ ایلما کوپر مِس یو ایس اے 2024 بن گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ایلما کوپر مس یو ایس اے 2024 بن گئیں۔امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایلما کوپر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں نامزد کیا گیا۔ ایلما کوپر اب نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی، ان کی سوشل میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ سیکنڈ لیفٹیننٹ ہیں اور ملٹری انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کرتی ہیں اور انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی