معروف امریکی سیریز فرینڈز کے اداکار میتھیو پیری کی موت کے الزام میں گرفتار کیے گئے ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر کیضمانت منظور ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مارک شاویز کو لاس اینجلس میں ہونے والی سماعت میں ضمانت دی گئی جس دوران انہوں نے ادویات کی پریکٹس روکنے پر رضامندی ظاہر کردی، ان کے وکیل نے کہا کہ انہیں ناقابل یقین حد تک پچھتاوا ہے۔میتھیو پیری کی موت کے الزام میں گرفتار 5 افراد میں سے ایک ڈاکٹر مارک شاویز نے استغاثہ کے ساتھ ایک پلی ڈیل پر اتفاق کیا لیکن سماعت کے دوران باقاعدہ طور پر اس میں شامل نہیں ہوئے۔یاد رہے کہ مشہور زمانہ سیریز فرینڈز میں چینڈلر کا کردار نبھانے والے 54 سالہ میتھیو پیری گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے لاس اینجلس کے گھر میں انتقال کر گئے تھے، پوسٹ مارٹم میں ان کے خون میں دوا کیٹامین کی زیادہ مقدار پائی گئی اور اس بات کا تعین کیا گیا تھا کہ مادے کے شدید اثرات کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی