i کھیل

امریکا سے شکست، بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور عرفان پٹھان نے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھادیئےتازترین

June 07, 2024

ٹی20ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور عرفان پٹھان نے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھادیئے۔ڈیلاس میں کھیلے گئے گرینڈ پریری اسٹیڈیم قومی ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں اپ شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹی20انٹرنیشنلز میں ویرات کوہلی ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔بابراعظم مختصر ترین فارمیٹ میں 4 ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔بابراعظم 133اننگز میں 4ہزار 43رنز بناکر پہلے، ویرات کوہلی 4ہزار 38رنز کیساتھ دوسرے جبکہ روہت شرما 4ہزار 26رنز کیساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔عرفان پٹھان نے ایکس (ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور کپتان اچھی بیٹنگ پوزیشن ہونے کے باوجود اگر آپ 100اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 40پلس گیندیں کھیل رہے ہیں تو ٹیم کو اسکا فائدہ نہیں ہوگا۔دوسری جانب معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ میں نے بابر اعظم کو کئی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ 44 (43) ان میں شامل نہیں ہوگا، وہ بڑے ٹورنامنٹ میں بالکل فارم میں نظر نہیں آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی