امریکہ میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ آج (اتوار)سے شروع ہوگا۔تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ٹی 20عالمی کرکٹ کپ امریکہ میں منعقد ہو رہا ہے۔شیڈول کے مطابق پہلا میچ میزبان امریکہ اور کینیڈا کے درمیان آج دو جون اتوار کو کھیلا جائے گا۔امریکی شہر ڈیلاس میں ہونے والا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔اسی روز ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوانیو گینی کے درمیان کھیلا جائے گا۔تیسرا میچ تین جون کو برج ٹاون میں نمیبیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ اسی روز نیویارک میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔منگل چار جون کو تین میچ کھیلے جائیں گے جن میں پروویڈنس میں افغانستان کا مقابلہ یوگنڈا سے برج ٹاون میں انگلینڈ کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے اور نیدرلینڈ کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔پانچ جون کو نیویارک میں انڈیا کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔چھ جون کو پاپوانیو گینی کا مقابلہ یوگنڈا سے،آسٹریلیا کا مقابلہ عمان سے جبکہ پاکستان کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا۔پاکستان اور امریکہ کا میچ ڈیلاس میںشب ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔سات جون کو نمیبیاکا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے جبکہ کینیڈا کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا آٹھ جو ان کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ افغانستان سے،بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا سے،نیدرلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے،اور اسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔نو جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ یوگنڈا سے بھارت کا مقابلہ پاکستان سے اور عمان کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔10 جون کو بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی