اداکارہ امر خان نے ہارر ڈراما سیریل بیلا پور کی ڈائن کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ شیئر کردیا۔اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ ڈرامے دینے والی امر خان ہارر ڈراما سیریل بیلا پور کی ڈائن کا بھی حصہ بن چکی ہیں جس میں انہوں نے ایک چڑیل کا کردار ادا کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں امر خان نے سیٹ پر ہونے والے حقیقی مافوق الفطرت تجربات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیلا پور کی ڈائن کی شوٹنگ کراچی کے مضافات میں واقع ایک خوفناک حویلی میں کی گئی تھی جہاں دیگر کئی ڈرامیبھی شوٹ کیے جاچکے ہیں۔اداکارہ کے مطابق اس حویلی میں مافوق الفطرت طاقت کا راج ہے اور حویلی حقیقت میں ایک ہانٹڈ تھی کیونکہ اس حویلی کے گارڈن میں قبریں بھی موجود تھیں۔اداکارہ کے مطابق رات کے اس پہر سڑک سنسان تھی لیکن جیسے ہی اس سین کی شوٹنگ کا عمل شروع ہوا تو کافی سارے کتے سڑک پر جمع ہوگئے اور حویلی کو دیکھ کر بھونکنے لگے جیسے انہوں نے کچھ غیر معمولی چیز دیکھی ہو۔امر خان کے اس واقعہ کے بعد اشنا شاہ نے بھی انکشاف کیا کہ اداکار علی رحمان خان نے بھی اسی حویلی میں شوٹنگ کے دوران مافوق الفطرت موجودگی کا تجربہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی