i کھیل

امیتابھ بچن کا شادی شدہ جوڑوں کو محبت بڑھانے کیلئے مفید مشورہتازترین

August 16, 2024

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے شادی شدہ جوڑوں میں محبت بڑھانے کیلئے مشورہ دے دیا۔بھارتی گیم شو کون بنے گا کروڑپتی 16 کی ایک قسط میں شو کے میزبان امیتابھ بچن نے مقابلہ کرنے والی خاتون دیپالی سونی سے ان کی اور ان کے شوہر کی محبت کی کہانی کے بارے میں سوال کیا۔سونی کے شوہر نے بتایا کہ اگرچہ ان کی شادی ارینجڈ تھی، لیکن وہ جلد ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اب وہ 25 سال سے ایک ساتھ ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اکثر ریلز بھی بناتے ہیں۔محبت کی اس کہانی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امیتابھ نے تمام شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دے دیا اور کہا کہ وہ بھی جہاں جائیں ویڈیوز بنائیں، کیونکہ اس طرح کے عمل سے رومانس زندہ رہتا ہے۔بالی ووڈ لیجنڈ نے مزید کہا کہ آپ نے شادی شدہ جوڑوں کو بہت اچھا آئیڈیا دیا ہے، جتنے بھی میاں بیوی ہیں آپ جہاں کہیں بھی گھومنے جائیں، ایک ریل بنا دیجیے گا۔واضح رہے کہ امیتابھ کے یہ الفاظ ایسے وقت سامنے آئے جب ان کے بیٹے ابھیشیک اور بہو ایشوریا رائے کی شادی شدہ زندگی سے متعلق افواہیں زیرگردش ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی