بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کئی سال قبل اپنی بہو ایشوریا رائے سے ایک وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہ ہوسکا۔ بھارتی میڈیا پر وائرل ایک خبر 16 سال پرانی بھی ہے کہ جب امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے سے ایک اہم وعدہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2008 میں امیتابھ بچن نے ریاست اترپردیش کے ضلع بارابنکی کے گاں دولت پور کے لوگوں اور ایشوریا رائے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہاں اپنی بہو کے نام پر کالج بنائیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ہمراہ کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا تاہم جب سال 2008 سے لیکر 2018 تک کالج تعمیر نہیں ہوسکا تو گاں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی کالج کا تعمیراتی کام شروع کیا۔ ایک خاتون ٹیچر اور گائوں کے لوگوں کی کوشش سے کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور پھر اس کالج کا نام دولت پور ڈگری کالج رکھا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی