بالی ووڈ اسٹار پنکج ترپاٹھی نے فلم انڈسٹری میں پیڈ پی آر کے رجحان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اداکار مشہور اپنے کرداروں سے ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران پنکج نے کہا کہ پی آر سرگرمیاں انہیں منظر عام پر تو لاسکتی ہیں لیکن انہیں یادگار نہیں بناسکتیں۔ پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ پیڈ پی آر کے ذریعے امیج بنانے کے چکر میں پڑو گے تو زندگی بھر چکر میں ہی رہنا پڑے گا، اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔مرزاپور کے اداکار نے کہا کہ میں پی آر کر کے مشہور ہوسکتا ہوں لیکن یادگار نہیں ہو سکتا، کیونکہ میں مشہور صرف اپنے کرداروں یا پھر میں اپنے اخلاق کی وجہ سے ہی ہوں گا۔49 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ان دنوں عاجزی کا رجحان ہے، یہاں تک کہ جو عاجزی نہیں کرتے، وہ بھی عاجزی کا دکھاوا کرتے ہیں۔اپنے بارے میں مذاق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو دریافت کر رہا ہوں کہ آیا میں واقعی عاجزی کرتا ہوں یا دکھاوا کر رہا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی