i کھیل

ٹام کروز کی بیٹی سوری کی نیویارک کی سڑکوں پر رونے کی تصاویر وائرلتازترین

August 06, 2024

ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی 18 سالہ بیٹی سوری کروز کو نیویارک کے شہر بروکلین کی سڑکوں پر روتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوری ایک فون کال کے دوران رو رہی تھیں اور شہر سے گزرتے ہوئے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔سوری کروز کو اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر فون پر روتے ہوئے دیکھا گیا اور وہ کال ختم ہونے کے بعد بھی اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھتی ہیں۔یاد رہے کہ 18 سالہ سوری نے مبینہ طور پر اپنے والد ٹام کروز سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جنہوں نے آخری بار 2013 میں اس سے ملاقات کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی