i کھیل

الیکشن میں کنگنا رناوت کے انتخاب کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاتازترین

July 25, 2024

بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کے انتخاب کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ ہونے والے بھارتی الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی رکن لوک سبھا کنگنا رناوت کے انتخاب کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے رہائشی آزاد امیدوار لایک رام نیگی نے کنگنا رناوت کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔آزاد امیدوار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مقررہ معیار کو پورا کرنے کے باوجود میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے ورنہ میں الیکشن جیت جاتا تاہم کنگنا رناوت کا الیکشن منسوخ ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی