i کھیل

اٹلی، فٹبال میچ کے دوران فٹبالر بیہوش، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقلتازترین

December 02, 2024

انٹرمیلان کے خلاف میچ کے دوران فیورینٹینا کے مڈ فیلڈر ایڈورڈ بووسیری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ میچ دوران ہی گرائونڈ پر گر کر بیہوش ہوگئے۔میچ کے 16 ویں منٹ میں ایڈورڈ گرائونڈ میں بیٹھ کر اپنے جوتے کے تسمے باندھ رہے تھے وہ جیسے ہی اٹھ کر چلنے لگے کہ اچانک انہیں کچھ ہو گیا اور وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئے، گرائونڈ میں موجود ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اشارہ کیا۔22 سالہ ایڈورڈ کو میدان میں ہی بنیادی طبی امداد دینے کے بعد اسٹریچر پر ڈال کر میدان کے قریب ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔بعد ازاں کھلاڑی افسردہ چہروں کے ساتھ میدان سے واپس چلے گئے اور میچ منسوخ کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ کو فلورنس کے کریجی یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی