بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اکشے کمار کی ایک کے بعد ایک فلم فلاپ ہونے پر پرڈیوسرز کو ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی آخری ہٹ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی سوریاونشی تھی جس کے بعد سے اب تک ان کی مسلسل 10 فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوچکی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سرپھرا بھی بری طرح فلاپ ہوگئی اور 80کروڑ کے بجٹ میں بننے والی فلم باکس آفس پر صرف 21 کروڑ ہی کما سکی۔ان کی مسلسل فلاپ فلموں میں بچن پانڈے، سمراٹ پرتھوی راج، رکشا بندھن، کٹھ پتلی، رام سیتو، سیلفی، او مائی گاڈ 2، مشن رانی گنج اور بڑے میاں چھوٹے میاں شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اکشے کمار کی پے در پے فلاپ فلموں کے باعث 1000 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی