i کھیل

ڈاکٹرز میرے جگر کے ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھ کر چونک گئے تھے، جھانوی کپورتازترین

July 25, 2024

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے جگر کے ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی چونک گئے تھے۔ جھانوی کپور 18 جولائی کو بدہضمی کے باعث پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ مکمل صحت یابی کے بعد انہیں چند روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ ایک تازہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کیں اور بتایا کہ وہ زندگی میں پہلی مرتبہ اتنا بیمار پڑیں کہ اسپتال میں داخل کروانا پڑا۔ جھانوی نے بتایا کہ چنئی ایئرپورٹ پر کچھ عجیب کھا لیا تھا، ابتدا میں میں نے سوچا کہ یہ پیٹ کا ایک معمولی مسئلہ ہے، لیکن یہ ایسا نہیں تھا کیونکہ جب ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کیے تو میرے خون کے تمام پیرامیٹرز بکھرے ہوئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ انکے جگر کے ٹیسٹ نے بھی ڈاکٹروں کو خوفزدہ کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ میرے جگر کے انزائمز اور جگر کا پروفائل بہت خراب تھا، جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی چونک گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی