i کھیل

ایشین ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد غیر ملکی ٹیموں کی اپنے اپنے ملکوں کے لئے واپس روانگی شروعتازترین

November 06, 2023

ایشین ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اپنے اپنے ملکوں کے لئے واپس روانگی شروع ہو گئی ہے۔چیمپئن شپ میں 26ممالک کے ساڑھے چار سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں پاکستان سمیت، افغانستان، بحرین، برازیل، مصر، جرمنی، برطانیہ، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، نیپال، نیدرلینڈز، عمان، فلسطین، کوریا، سعودی عرب، سربیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات ڈیلیو ٹی ریفوئزی اور ازبکستان شامل تھے۔ پاکستان ٹائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ)کی صدر میڈم صبا شمیم جدون نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان ٹائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان نے دو سونے اور دو چاندی کے تمغے جیت کر پانچویں ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا میدان مار لیا جبکہ پاکستان نے دو سونے، ایک چاندی اور سات کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ قازقستان کی ٹیم ایک سونے اور چار چاندی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔چیمپئین شپ کے خواتین ایونٹ میں قازقستان نے چار سونے اورایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی، برطانیہ نے ایک سونے اور دو چاندی تمغوں کے ساتھ دوسری اور ایران نے ایک چاندی اور ایک چاندی تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی