i کھیل

ایوارڈ نائٹ کے بعد حنا خان کی پہلی کیموتھراپی مکملتازترین

July 02, 2024

چھاتی کے کینسر میں مبتلا بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا خان ایوارڈ نائٹ میں شرکت کے بعد پہلی کیموتھراپی کیلئے ہسپتال منتقل ہوگئیں۔حال ہی میں اداکارہ نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں بعدازاں انہیں کیموتھراپی کیلئے ہسپتال کا رخ کرتے بھی دیکھا گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے پہلے کیموتھراپی سیشن سے عین قبل ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی۔ہسپتال سے جاری کردہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہاس ایوارڈ نائٹ میں مجھے اپنے کینسر کے بیماری کا علم تھا لیکن میں نے اسے معمولی حیثیت دینے کا انتخاب کیا نہ صرف اپنے لیے بلکہ ہم سب کے لیے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ وہ دن تھا جس نے سب کچھ بدل دیا، اس نے میری زندگی کے سب سے مشکل مراحل میں سے ایک کا آغاز کیا۔تو آئیے کچھ اثبات کرتے ہیں۔دوسری جانب حنا خان کی اس ہمت اور حوصلے کو پوری دنیا سراہتی نظر آرہی ہے۔اور جلد انکی بہتری کیلئے دعاگو ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی