i کھیل

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ، سری لنکن اسپنر اوین جیا وکراما پر ایک سال کی پابندیتازترین

October 03, 2024

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اسپنر اوین جیا وکراما کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سری لنکا کے سپنر پراوین جیا و کراما پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تمام فارمیٹ کے لیے ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپنر پراوین جیا و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔آئی سی سی کے مطابق سری لنکن اسپنر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کی، ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے، آف اسپنر پراوین جیا وکراما کی ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی