بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما کے مخصوص جشن کے انداز کا راز فاش ہوگیا۔بھارتی نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما ففٹی یا سنچری بنانے کے بعد جشن منانے کیلئے اپنا ہاتھ ہوا میں بلند کر کے تماشائیوں کی طرف ایک انگلی اور انگوٹھے کی مدد سے 'L' نشان بناتے ہیں۔ابھیشیک شرما کے اس انداز کو 'L ' سیلیبریشن بھی کہا جاتا ہے۔ بھارتی اوپنرکے جشن کا راز فاش ہوگیا۔ انڈین پریمیئر لیگ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ابھیشیک شرما نے انکشاف کیا کہ یہ جشن آئی پی ایل کے دوران سن رائزز حیدرآباد سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اور ان کے اوپننگ پارٹنر ٹریوس ہیڈ نے شروع کیا تھا۔ابھیشیک نے بتایا کہ جشن مناتے ہوئے 'L' نشان کا مطلب 'love 'کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم اس کھیل کے ذریعے پیار محبت پھیلا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی