پاکستان کے مایہ ناز اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایل ایل سی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ اپنے قدوقامت سے کہیں زیادہ بڑا ہے لیگ اب مزید مسابقتی ہونا شروع ہو جائے گی کیونکہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کھلاڑی جو آنے والے سیزن میں لیگ کا حصہ ہوں اور اس کی نشوونما کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میںمنتظمین کا شکریہ گزار ہوں جنہوں نے یہ میگا ایونٹ منعقد کرکے شاندار کام کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مجھے اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ یہ ان یادوں کو دہراتا ہے جب ہم سب ایک ساتھ کھیل رہے ہوتے تھے۔ ہم اپنے دور کے قصے تازہ کرتے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں گزشتہ روز سوئمنگ کے دوران زخمی ہوگیا اور گھٹنے میں چوٹ آگئی اگر میں زخمی نہ ہوتا تو یقینی طور پر اپنے 4 اوورز کرتا اور ٹیم کو فائدہ دیتا ۔ گزشتہ برس میں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ میں ہر میچ کھیلوں اور 4 اوورز کرائوں ۔ میرا لیگ کو بہتر اور اپنی ٹیم کا قد بڑھانے میں معمول سا حصہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی