ٹی 20 کرکٹ میں ایک میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا ریکارڈ بن گیا۔ بھارت کے مہاراجا ٹرافی ٹی 20 کرکٹ میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوا جہاں میچ کا فیصلہ ایک کے بجائے 3 سپر اوور پر کرنا پڑا۔ بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی۔ پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ سکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا، پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں 10،10 رنز بنا سکیں، دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی، ٹی 20 کرکٹ میں ایک میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا یہ ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی